the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ایک اشتہاری فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گذشتہ روز وادی کشمیر آنے والی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے دورہ کشمیر کو اب تک کا اپنا پسندیدہ ٹرپ قرار دے دیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق سنی لیون 5 فروری کو اپنے شوہر ڈینیل ویبر کے ہمراہ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ کر براہ راست شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کی طرف روانہ ہوئیں۔ اگرچہ سیکورٹی حکام نے سنی لیون کی وادی میں موجودگی کی خبر کو پوشیدہ رکھ کر خفیہ طور پر سیکورٹی کے تمام انتظامات کئے تھے، تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم رئیس کے آٹم سانگ لیلیٰ او لیلیٰ میں نمودار ہونے والی سنی لیون سے



رہا نہ گیا اور کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کے مناظر مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرنے لگیں۔

سنی لیون نے اپنے ٹویٹر کھاتے پر کم از کم ایک درجن تصویر شیئر کیں جن میں انہیں برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سنی لیون نے کہا کشمیر کا ایک یادگار سفر۔ اب تک کا میرا پسندیدہ ۔کاش یہاں مزید کچھ اور وقت ٹھہرنا ہوتا۔ سنی لیون کے شوہر ڈینیل ویبر نے بھی گلمرگ کی کئی تصویریں اپنے ٹویٹر کھاتے پر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا بے شک کشمیر خدا کا ملک ہے۔ ڈینیل نے ایک اور ٹویٹ میں کہا اس دوران ہم کشمیر میں ہیں۔ فی الوقت تھوڑی برف باری ہورہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.